Saturday, April 20, 2024

آرمی چیف نے عید کا پہلا دن ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر جوانوں کے ساتھ گزارا

آرمی چیف نے عید کا پہلا دن ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر جوانوں کے ساتھ گزارا
July 21, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید کا پہلا دن ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر جوانوں کے ساتھ گزارا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ عید کے روز پاک افغان بارڈر پر پہنچے جہاں انہوں نے فارمیشن کی آپریشنل تیاری اور بارڈر سکیورٹی انتظامات کو سراہا۔ آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف بھی کی۔ انہوں نے سرحدوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کے بلند حوصلے اور مادر وطن کے دفاع کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے کسی بھی خطرے کے خلاف ہم ہمہ وقت تیار ہیں۔ آرمی چیف نے فارمیشن کی سماجی، اقتصادی جاری منصوبوں میں سول انتظامیہ سے تعاون کی تعریف بھی کی اور کہا کہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کیلئے پرعزم ہیں۔