Wednesday, April 24, 2024

پاک فضائیہ کی عید قرباں پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے شہریوں ، انتظامیہ سے تعاون کی اپیل

پاک فضائیہ کی عید قرباں پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے شہریوں ، انتظامیہ سے تعاون کی اپیل
July 21, 2021

کراچی (92 نیوز) پاک فضائیہ نے عید قرباں پر آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے شہریوں اور انتظامیہ سے تعاون کی اپیل کر دی۔

 پاک فضائیہ نے شہریوں سےاپیل کی کہ عیدالاضحی پر قربانی کا فریِضہ ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں۔ جانوروں کی انتڑیاں، اوجھڑیاں اور دیگر آلائشیں غیر متعین جگہوں پر نہ پھینکیں۔ آلائشوں پر جھپٹنے والے پرندے طیاروں سے ٹکرا کر بڑے نقصان کا سبب بن سکتے ہیں۔ ہوا بازوں کے ساتھ شہریوں کی زندگیاں بھی خطر میں پڑھ سکتی ہیں۔ حادثے کی صورت میں جہاز کے کسی بھی جگہ گرنے کا خدشہ ہوتا ہے جو بڑے جانی اور مالی نقصان کی وجہ بن سکتا ہے۔

پاک فضائیہ نے شہریوں سےاپیل کی کہ وہ جانوروں کی باقیات انتظامیہ سےفوری اٹھوائیں۔ اگر وہ تعاون نہ کریں تو قریب ترین ایئربیس انتظامیہ کو آگاہ کریں۔ شہری اپنے اردگرد ماحول کو صاف ستھرا رکھ کر نہ صرف دوسروں کا بلکہ اپنا بھی تحفظ کر سکتے ہیں۔