Thursday, April 25, 2024

قطر میں افغان فریقین کے درمیان مذاکرات، پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ کا خیرمقدم

قطر میں افغان فریقین کے درمیان مذاکرات، پاکستان کا مشترکہ اعلامیہ کا خیرمقدم
July 20, 2021

دوحہ (92 نیوز) قطر میں افغان فریقین کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہوگئے، پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ کا خیرمقدم کیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ، مشترکہ اعلامیہ مثبت پیش رفت ہے، افغان تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں۔

مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا واحد حل ہے، بات چیت میں پیش رفت سے تشدد میں کمی اور دیرپا افغان امن کی راہ ہموار ہوگی۔