Saturday, April 20, 2024

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، وادی نیلم میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ملک کے مختلف شہروں میں بارش، وادی نیلم میں آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد جاں بحق
July 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں مون سون کا نیا اسپیل، راولپنڈی، فیصل آباد، اٹک، چنیوٹ، پشاور اور دیگر شہروں میں ابر کرم برس پڑا۔

مظفرآباد وادی نیلم کے گاؤں بہک باٹا میں گھر پر آسمانی بجلی گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے، کوہاٹ میں برساتی نالے میں نہاتے ہوئے دو بچے ڈوب کر چل بسے، ایک لاپتہ ہوگیا۔

اسلام آباد ایئرپورٹ کی چھت سے بارش کا پانی ٹپکنے لگا، کمپیوٹرز اور دیگر آلات خراب ہوگئے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان بھرمیں آج سے ایک مرتبہ پھرطوفانی بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے 13 اضلاع کیلئے الرٹ جاری کرکے ڈپٹی کمشنرز کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کردی۔

ان اضلاع ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے، پی ڈی ایم اے نے تفریحی مقامات پردفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کرکے کا شہریوں کو غیرضرور ی سفر، ڈیمز اور آبی گزرگا۔ ہوںپر جانے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت جاری کردی۔

بلوچستان میں حالیہ طوفانی بارشوں، ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی صورتحال کے باعث سینکڑوں مکانات مہندم، فصلات اور رابطہ سٹرکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، متاثرہ اضلاع میں پی ڈ ی ایم اے کی جانب سے امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔

پی ڈی ایم اے کی جانب جاری رپورٹ کے مطابق حالہ لیہ بارشوںسے صوبے میں چھتیں گرنے اورسیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد21 ہوگئی جبکہ 10 سے زائدافراد زخمی ہوئے۔