Thursday, April 25, 2024

کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، مریم نواز

کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی، مریم نواز
July 19, 2021

فاروڈ کہوٹہ (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں، کشمیریوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

فاروڈ کہوٹہ میں جلسے خطاب کرتے ہوئے کہا، ایک لاکھ شہادتیں پیش کرنیوالوں کا مقدمہ لڑیں گے، سلیکٹڈ کی طرح کشمیر کو مودی کے حوالے نہیں کریں گے۔

اُنہوں نے کہا، نوازشریف کشمیریوں کا مقدمہ لڑے گا بھی اور جیتے گا بھی۔ نوازشریف کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر جائیں گے اور آزادی بھی لیں گے۔

اُن کا کہنا تھا، عمران خان نے نئی نویلی اے ٹی ایم کے ساتھ جلسہ کیا، باغ میں لوگوں نے عمران خان کے جلسے میں آنے سے انکار کردیا۔