Friday, March 29, 2024

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ
July 19, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب فردوس عاشق اعوان کا مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران کہتی ہیں، نہیں چاہتی میرا اور الیکشن کمیشن کا میچ پڑا رہے، سیالکوٹ کا الیکشن بڑے جلسوں میں بدلنے جا رہا ہے، میں کھل کر اور جھنڈے کے بغیر کھیلنا چاہتی ہوں۔

اُنہوں نے کہا، ابھی چند لمحے پہلے پاکستان کی خودمختاری پرمریم نواز نے ایک بار پھر حملہ کیا ہے، کشمیریوں کو سبزباغ دکھانے والے آج بھی جھوٹ ہی بول رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فردوس عاشق اعوان سیالکوٹ الیکشن میں حصہ لیں گی۔