Friday, March 29, 2024

ٹوبہ ٹیک سنگھ، مسافر بس لوڈ ڈ ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ، مسافر بس لوڈ ڈ ٹریلر سے ٹکرا گئی، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی
July 18, 2021

ٹوبہ ٹیک سنگھ (92 نیوز) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجانہ روڈ پر مسافر بس اوور ٹیک کرتے ہوئے لوڈ ڈ ٹریلر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں، 3 افراد جاں بحق، 12 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں جاوید، محمد ابرار اور ایک نامعلوم شخص شامل ہے، لاشوں اور زخمی افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔