Friday, April 19, 2024

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز، عازمین حج کے قافلوں کی منیٰ روانگی

مناسک حج کا باقاعدہ آغاز، عازمین حج کے قافلوں کی منیٰ روانگی
July 18, 2021

مکہ (92 نیوز) مناسک حج کا باقاعدہ آغاز ہوچکا، عازمین حج کے قافلوں کی منیٰ روانگی،60 ہزار عازمین کی بڑی تعداد آج خیموں کی بستی میں قیام اور عبادات کرے گی۔

عازمین حج کے قافلے طواف قدوم اور سعی ادا کرنے کے بعد خیموں کی بستی منیٰ روانہ ہوچکے ہیں۔

جدہ میں استقبالیہ کیمپوں سے صبح پانچ بجے پہلا عازمین حج کارواں مکہ مکرمہ پہنچا۔ جن کی آمد کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

عازمین 8 ذی الحج منیٰ میں گزاریں گے، 9 ذی الحج کو میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔

سعودی حکام کے مطابق عازمین حج کی منیٰ روانگی کاعمل دوپہر تک مکمل ہوجائے گا۔

عازمین سماجی فاصلہ اختیار کرتے ہوئے ابتدائی طواف قدوم کر رہے ہیں۔ 9 ذی الحجہ کو عازمین میدان عرفات پہنچ کر حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کریں گے۔