Saturday, May 11, 2024

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ڈالر تگڑا، سونا مہنگا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان، ڈالر تگڑا، سونا مہنگا
July 16, 2021

کراچی (92 نیوز) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا تیزی پر اختتام-ہوا، آخری روز مارکیٹ 206 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار 834 پر بند ہوئی۔ دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160 روپے پر پہنچ گیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔ مارکیٹ 206 پوائنٹس کے اضافے سے 47 ہزار834 پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طور پر 376 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 223 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 129کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔

دوسری طرف کرنسی مارکیٹ کی بات کی جائے تو امریکی ڈالر روپے کے مقابلے میں مزید تگڑا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 60 پیسے کے اضافے سے 160.30 پر پہنچ گیا جبکہ انٹربینک میں بھی ڈالر 64 پیسے مہنگا ہوکر 159.94  پر بند ہوا۔

مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا فی تولہ سونے کی قیمت 350روپے کے اضافے کے بعد 1لاکھ 9ہزار 700روپے پر پہنچ گئی اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 300 روپے کے اضافے سے
94 ہزار 50 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر کی کمی سے 1820 ڈالر فی اونس ہوگیا۔