Thursday, April 25, 2024

آزاد کشمیر میں الیکشن ن لیگ ہی جیتے گی، مریم نواز

آزاد کشمیر میں الیکشن ن لیگ ہی جیتے گی، مریم نواز
July 16, 2021

برنالہ (92 نیوز) نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز کہتی ہیں کہ، آزاد کشمیر میں الیکشن ن لیگ ہی جیتے گی۔

جمعہ کے روز برنالہ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، آزاد کشمیر کے الیکشن چوری کرنے کی کوشش کا بڑا نقصان ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا، نواز شریف پر ظلم کے پہاڑ ڈھائے گئے، سازش کر کے اقتدارسے ہٹایا گیا، نوازشریف آج لندن میں ہے اس کے باوجود تمہیں الیکشن چوری کرنا پڑتا ہے۔

ن لیگی رہنماء نے کہا، پٹرول 118 روپے لٹر ہوگا توتنقید سلیکٹرز پر ہوتی ہے، جب ادویات مہنگی ہوتی ہیں تو لوگ آپ کا نام لیتے ہیں۔ یہ تحفہ اور سوغات عوام کو آپ کا ہی دیا ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا، یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی 270 ، آٹا 960 اور چینی 85 روپے کلو ہوگئی ہے، آج لوڈشیڈنگ ہورہی ہے اور بجلی کے بڑے بڑے بل آ رہے ہیں۔

مریم نواز بولیں کہ، میں کسی کے اوپر ٹماٹر اور انڈے پھینکنے کے حق میں نہیں۔

نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ، برنالہ کی عوام کو 25 جولائی کو سوچ سمجھ کر اپنی قسمت کا فیصلہ کرنا، کوئی کشمیری اپنے گھر میں نہ بیٹھے، ووٹ دینا ہے اور اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دینا ہے۔