Friday, April 26, 2024

داسو بس حادثے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی نشاندہی ہو گئی، فواد چودھری

داسو بس حادثے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی نشاندہی ہو گئی، فواد چودھری
July 15, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں، داسو بس حادثے کی ابتدائی تفتیش میں بارودی مواد کی نشاندہی ہو گئی۔

 

فواد چودھری نے ٹویٹ کیا ہے کہ واقعہ میں دہشت گردی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، وزیراعظم ذاتی طور پر معاملے پر پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ، حکومت چینی سفارتخانے کے ساتھ قریبی رابطے میں ہے، مل کر دہشت گردی کی لعنت سے لڑنے کیلئے پرعزم ہیں۔