Saturday, April 20, 2024

جرمنی کے مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب، 42 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ

جرمنی کے مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب، 42 افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
July 15, 2021

برلن (92 نیوز) جرمنی کے مغربی علاقوں میں بارش اور سیلاب نےتباہی مچا دی، 42 افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتہ ہوگئے۔

مغربی جرمنی میں تباہ کن سیلاب سے 6 مکان مکمل طور پر تباہ ہوئے، 25 کو جزوی نقصان پہنچا، زیادہ اموات شمالی رائن اور ویسٹ فالیا میں ہوئیں۔

جرمن محکمہ موسمیات نے کئی علاقوں میں مزید بارشوں اور سیلاب  کی پیشگوئی کردی۔