کشمیر الیکشن میں اپوزیشن کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں ، بابر اعوان
اٹک (92 نیوز) مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان کا کہنا ہے کشمیر الیکشن میں اپوزیشن کی چیخیں سنائی دے رہی ہیں۔
بابر اعوان نے میڈیا گفتگو میں کہا شہباز شریف کے پاؤں پکڑنے یا ناک رگڑنے سے وہ واپس نہیں آ سکتے۔ انہوں نے کہا پاکستان کو اس وقت بہت سے مسائل کا سامنا ہے۔ سب سے بڑامسئلہ معیشت کا ہے۔ سابق حکومتوں نے قرض کے انبار سے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا تھا۔ موجودہ حکومت نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا۔ کورنا کی وجہ سے دیگر ممالک میں تباہی پھیل گئی ۔ ہمارے ملک میں کورونا اور مافیا کے باوجود ہم سرخرو ہوئے۔