Friday, March 29, 2024

بربادی، تباہی، نااہلی، سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے، مریم نواز

بربادی، تباہی، نااہلی، سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے، مریم نواز
July 9, 2021

کوٹلہ (92 نیوز) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کہتی ہیں کہ، بربادی، تباہی، نااہلی، سلیکشن کا سورج پاکستان میں غروب ہو رہا ہے۔

جمعہ کے روز کوٹلہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا، اپنی نالائقی سے عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف کے آگے گروی رکھ دیا۔

اُن کا کہنا تھا، کشمیر میرا گھر، کشمیر میرے خون کے اندر ہے۔ عمران خان کشمیر فروش ہے، کشمیر کو بھارت کی جھولی میں ڈال دیا۔ آزاد کشمیر کو بھی صوبہ بنانے کی تیاری ہورہی ہے۔

اُنہوں نے کہا، کشمیر کے الیکشن میں یہ پیسا لٹا رہے ہیں لیکن کشمیری بکنے والے نہیں۔ ووٹ دینے کا بھی پتہ ہے اور حق پر پہرہ بھی دینا آگیا ہے۔

مریم نواز بولیں کہ، پاکستان کی تاریخ میں پہلی گرمیاں ہیں جہاں گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے، 12، 12 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ پاکستان میں واپس آچکی ہے، ادویات کی قیمتوں میں 600 فیصد اضافہ ہوا۔ جب سے بجٹ آیا ہے روز مہنگائی بڑھ رہی ہے۔