Saturday, April 20, 2024

لگتا ہے بچوں کی پرائیویسی کے بل کو بیشتر ارکان اسمبلی نے پڑھا ہی نہیں ، علامہ طاہر اشرفی

لگتا ہے بچوں کی پرائیویسی کے بل کو بیشتر ارکان اسمبلی نے پڑھا ہی نہیں ، علامہ طاہر اشرفی
July 8, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی امور علامہ طاہر اشرفی نے کہا لگتا ہے بچوں کی پرائیویسی کے بل کو بیشتر ارکان اسمبلی نے پڑھا ہی نہیں۔

علامہ طاہر اشرفی نے نائٹ ایڈیشن میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بل کے مطابق بچہ سگریٹ کیلئے پیسے مانگے اور والدین نہ دیں تو وہ تھانے میں شکایت کر سکتا ہے۔ ملک میں کس طرح کے قانون لائے جا رہے ہیں؟ وزیراعظم کو معاملے کا پتہ چلا تو بابراعوان کو ہدایت کی۔ اس حوالے سے خط اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا۔