Friday, April 19, 2024

بلوچستان میں ناراض عناصر سے بات چیت کیلئے پلان پر کام شروع ہو چکا ہے ، فواد چودھری

بلوچستان میں ناراض عناصر سے بات چیت کیلئے پلان پر کام شروع ہو چکا ہے ، فواد چودھری
July 6, 2021

اسلام اباد (92 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے بلوچستان میں ناراض عناصر سے بات چیت کیلئے پلان پر کام شروع ہو چکا ہے۔

فواد چودھری نے میڈیا کو بریفنگ میں بتایا جو عناصر براہ راست بھارت سے رابطے میں تھے ان سے مذاکرات نہیں ہوں گے۔ وزیر اطلاعات نے لاہور دھماکے کو کلبھوشن کے بعد سب سے بڑا واقعہ قرار دیا اور اس کی مزید تفصیلات سامنے لانے کا بھی اعلان کیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات خراب ہوئے تو پاکستان پر مہاجرین کا بوجھ پڑے گا۔

اس سے پہلے اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں وفاقی حکومت 731 ارب کے 131 منصوبے مکمل کرے گی۔ صوبائی حکومت کا ترقیاتی پروگرام صرف اس سال 180 ارب  روپے کا ہے۔ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔

ادھر وفاقی حکومت نے پندرہ جولائی تک الیکٹرانک ووٹنگ نظام تیار کرنے کا اعلان کر دیا۔ وزیر اطلاعات نے کہا شفاف ٹیسٹنگ نظام وضع کرنے کیلئے کابینہ نے چار رکنی کمیٹی بنا دی۔ اپوزیشن کو کئی بار الیکشن ریفارمز کیلئے دعوت دے چکے۔ کشمیر میں جہاں اپوزیشن کے امیدوار ہی نہیں ہوں گے وہاں شکست تو ہو گی۔