Friday, March 29, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے کی منظوری
July 6, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

 وفاقی کابینہ اجلاس میں گزشتہ اجلاسوں میں ہونے والے فیصلوں پر عملدرآمد رپورٹ پیش کی گئی۔ کابینہ کو جی ٹونٹی ممالک کی جانب سے قرضوں کی ادائیگی معطل کرنے سے متعلق اقدام پر بریفنگ دی گئی۔

کابینہ اجلاس میں کونویڈیسیا ویکسین کی ریٹیل پرائس مقرر کرنے، اضافی کسٹم ڈیوٹیز اور ریگولیٹری ڈیوٹیز لاگو کرنے، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئرپورٹ اتھارٹی آرڈیننس کی منظوری دی گئی جبکہ مالی سال 2021 کے لیے ایس ای سی پی کے آڈیٹرز تعینات کرنے، چیئرمین ای او بی آئی کی کنٹریکٹ پر تعیناتی، ادارہ شماریات کے ممبر سپورٹ سروس کی دوبارہ تعیناتی اور پیمرا کونسل آف کمپلینٹس لاہور میں سحر زرین کی تعیناتی کا معاملہ مؤخر کر دیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری اتھارٹی ایکٹ، اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری مینٹیننس آف پبلک آرڈر ایکٹ 2019 میں ترمیم، اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری سکیورٹی آف اسٹیبلشمنٹ ایکٹ اور فیڈرل گورنمنٹ پراپرٹی مینجمٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی۔ کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے گزشتہ تین اجلاسوں کے فیصلوں اور کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق بھی کی گئی۔