Wednesday, April 24, 2024

انگلینڈ میں سخت موسم کے باوجود کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں، وقار یونس

انگلینڈ میں سخت موسم کے باوجود کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں، وقار یونس
July 5, 2021

ڈربی (92 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے انگلینڈ میں سخت موسم کے باوجود کھلاڑی اچھی ٹریننگ کر رہے ہیں، شاہ نواز دہانی مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں۔

قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے حارث سہیل کی انجری کو بدقسمتی قرار دیا۔ وقار یونس دورہ انگلینڈ میں باؤلرز کی اچھی کارکردگی سے پرامید ہیں، کہتے ہیں انگلینڈ میں سخت موسم کے باوجود ٹریننگ کیمپ میں باؤلرز اچھی کارکردگی دکھا رہے ہیں۔

وقار یونس نے کہا محمد عامر اور وسیم خان کی ملاقات کا علم میڈیا سے ہوا، بڑے دورے سے قبل یونس خان کا جانا افسوس ناک ہےـ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سوال پر وقار کا کہنا ہے یو اے ای کی کنڈیشنز قومی ٹیم کے لیے موزوں ہیں۔

وقار یونس نے باؤلرز کی ٹاپ رینکنگ کے بجائے ٹیم کی مجوعی کارکردگی کو اہم قرار دے دیا۔

قومی ٹیم کی انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے کے لیے بھرپور تیاریاں جاری حارث سہیل زخمی ہوگئے، پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک ہوگئی، پی سی بی کے مطابق حارث کی ایم آر آئی کل ہو گی جس کی رپورٹ پر بلے باز کی پہلے ون ڈے میں شرکت کا فیصلہ ہو گا۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔