Thursday, March 28, 2024

ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، عثمان بزدار

ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا، عثمان بزدار
July 4, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے ماضی میں قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا۔

اتوار کے روز اپنے بیان میں انہوں نے کہا، پاکستان کو لوٹنے والوں کی سیاست ختم ہوچکی، ہم نے لوٹ مار کے کلچر کو دفن کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا، افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں۔ رکاوٹوں کے باوجود عوامی خدمت کے سفر میں رکاوٹ نہیں آنے دی۔

اُن کا کہنا تھا کہ، نئے عزم اورجذبے کے ساتھ آگے کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ مزید کہا، عوام اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ کے لئے مسترد کر چکے ہیں۔

حکومت کرپشن اور بدعنوانوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے، فردوس عاشق

ادھر معاون خصوصی پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ میں لکھا کہ، تحریک انصاف کی حکومت کرپشن اور بدعنوانوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ،عوام نے کرپٹ عناصر کو جڑ سے اکھاڑنے کا مینڈیٹ تحریک انصاف کو دیا۔ پاکستان کے غیور و باشعور عوام وزیراعظم عمران خان کی طاقت بنتے ہوئے کرپٹ اور جعلی سورماؤں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکیں گے۔

فردوس عاشق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ، کنیزوں کی چتر چالاکیاں خود نمائی کے علاوہ اور کچھ نہیں، جعلی راجکماری کے اشاروں پر اچھل کود کنیزوں کی نوکری کا حصہ ہے۔