Friday, March 29, 2024

سیاحت میں کمی سے عالمی معیشت کو چار ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوا، اقوام متحدہ

سیاحت میں کمی سے عالمی معیشت کو چار ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوا، اقوام متحدہ
July 2, 2021

نیویارک (92 نیوز) اقوام متحدہ کا کہنا ہے سیاحت میں کمی سے عالمی معیشت کو چار ٹریلین ڈالرز کا نقصان ہوا۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق سیاحت سے دنیا کے کروڑوں لوگوں کا بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگار وابستہ ہے، عالمی وبا کے دوران معیشت کا یہ شعبہ دنیا بھر میں بری طرح متاثر ہوا۔

رپورٹ کے مطابق سیاحت کے دروازے بند ہونے سے سب سے زیادہ نقصان ترقی پزیر ممالک کو ہوا، ترقی پذیرممالک میں سیاحوں کی تعداد میں 60 سے 80 فیصد تک کمی دیکھی گئی ہے۔