Thursday, March 28, 2024

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کا تبادلہ

اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس ، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کا تبادلہ
July 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ حملہ کیس میں اہم پیشرفت ہو گئی۔ وکلا کا سب سے اہم مطالبہ تسلیم کر لیا گیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر محمود کا تبادلہ کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

وکلاء چیمبرز گرانے پر وکلاء ہائیکورٹ پر حملہ آور ہوئے تھے۔ وکلاء نے سیشن جج طاہر محمود کے تبادلے کا مطالبہ کیا تھا۔ کامران بشارت مفتی نئے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد تعینات ہو گئے۔ سید احتشام علی ڈائریکٹر ریسرچ سنٹر اسلام آباد ہائی کورٹ تعینات ہو گئے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔