Friday, April 19, 2024

وزیراعظم سے وفاقی وزراء، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں

وزیراعظم سے وفاقی وزراء، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقاتیں
June 29, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزراء، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں۔ وزیراعظم نے ترقیاتی کاموں پر بریفنگ لی، عمران خان کا کہنا تھا زراعت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا مصروف ترین دن، وفاقی وزراء، پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان نے ملاقاتیں کیں۔

وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کہا کسانوں کو ریلیف دینا کی اولین ترجیحات میں ہے۔ جامع حکمت عملی سے زراعت کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔

وزیرِ اعظم سے وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور مونس الہی کی ملاقات ہوئی، بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف اور غربت ختم کرنے کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم سے وفاقی وزیر امین الحق اور خالد مقبول صدیقی نے ملاقات کی، آئی ٹی منسٹری کے تحت جاری منصوبوں کی پیش رفت پر بات چیت ہوئی۔

وزیراعظم عمران خان سے نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے بھی ملاقات کی، بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسد عمر، پرویز خٹک اور دیگر اہم وزراء بھی موجود تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی خواتین ارکان پارلیمنٹ نے بھی ملاقات کی، خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی بھی ملاقات کرنے پہنچے۔ حلقوں کے مسائل اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو کی گئی۔