Wednesday, May 1, 2024

پاکستان مخالف جعلی خبریں پھیلانے والی 845 بھارتی ویب سائٹس پکڑی گئیں، فواد چودھری

پاکستان مخالف جعلی خبریں پھیلانے والی 845 بھارتی ویب سائٹس پکڑی گئیں، فواد چودھری
June 28, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا، پاکستان مخالف جعلی خبریں پھیلانے والی بھارت کی 845 سے زائد ویب سائٹس پکڑی گئیں۔ گزشتہ دنوں انفو لیب پکڑی گئی۔

سوموار کے روز قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا، موجودہ دنیا بیانیے کی جنگ پر قائم ہے۔ پاکستان نے 20 سال تک دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اے کے آرڈیننس کے حوالے سے غلط مہم چلائی گئی، اپوزیشن ہمیں آزادی اظہار رائے کے بھاشن نہ دے۔ ہمیں سیاسی مفادات کے لئے دشمنوں کے ہاتھوں نہیں کھیلنا چاہئے۔

فواد چودھری بولے کہ اداروں کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آج ہر ادارے کی بنیاد سے اسکی عمارت کھڑی کرنی پڑ رہی ہے، گزشتہ حکومتوں نے سیاسی بنیادوں پر ملازمین کو اداروں میں بھرتی کیا۔

وفاقی وزیر نے مریم اورنگزیب پر فیک نیوز کی بنیاد پر حکومت مخالف مہم چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔