Thursday, March 28, 2024

خانیوال میں چار سالہ بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ورثا اور مشتعل اہل علاقہ کا احتجاج

خانیوال میں چار سالہ بچی کا مبینہ زیادتی کے بعد قتل، ورثا اور مشتعل اہل علاقہ کا احتجاج
June 26, 2021

خانیوال (92 نیوز) خانیوال میں چار سالہ بچی کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا، ورثا اور مشتعل اہل علاقہ کے احتجاج سے کراچی روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا۔ مشتعل مظاہرین نے ریلوے لائن بھی بلاک کرکے سرسید ایکسپریس روک دی۔

بچی چار روز قبل لاپتہ ہوئی، پولیس نے کارروائی نہ کی، مقدمہ درج کرنے میں تاخیر پر آئی جی نے ایس ایچ او کو معطل کردیا۔

بچی کے قتل پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی کی ہدایت کردی۔

آر پی او ملتان خرم علی شاہ کی بچی کے گھر پہنچ گئے، ورثاء کو ملزمان کے جلد گرفتار اور غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی یقین دھانی کروائی۔