Friday, April 19, 2024

پی ایس ایل سکس کی ڈریم ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کپتان نامزد

پی ایس ایل سکس کی ڈریم ٹیم کا اعلان، محمد رضوان کپتان نامزد
June 25, 2021

لاہور (92 نیوز) پی سی بی نے پی ایس ایل سکس کی ڈریم ٹیم کا اعلان کردیا۔ محمد رضوان کپتان نامزد، ٹیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز کے تین، تین، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے دو، دو، کراچی کنگز کا ایک کھلاڑی شامل ہے۔

پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل سکس کی ڈریم ٹیم ڈیوڈ گاؤر، پومی ایمبنگوا، رمیز راجہ اور ثنا میر پر مشتمل پینل نے منتخب کی۔ پینل کی سربراہی ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس اور ٹیکنکل کمیٹی کے چیئرمین ندیم خان نے کی۔

پی سی بی کے مطابق ٹیم آف پی ایس ایل سکس میں منتخب کردہ 11 کھلاڑیوں کو ایونٹ میں ان کی عمدہ کارکردگی کی بدولت شامل کیا گیا۔

آصف علی، بابر اعظم، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، وہاب ریاض دوسری مرتبہ ڈریم ٹیم آف پاکستان سپر لیگ کا حصہ بنے ہیں۔

اس ٹیم میں دو اوپنرز پاکستان کے کپتان بابر اعظم اورافغانستان کے بیٹسمین حضرت اللہ زازئی نامزد ہوئے ہیں۔ کولن منرو، صہیب مقصود، محمد رضوان، اور آصف علی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہیں۔
باؤلنگ لائن میں وہاب ریاض، حسن علی، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور افغانستان کے راشد خان شامل ہیں جبکہ جیمز فالکنر کو بطور بارہواں کھلاڑی شامل کیا گیا ہے۔