Friday, April 26, 2024

وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ، عوامی صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ، عوامی صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
June 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پولیو کیسز میں کمی اور عوامی صحت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعطم عمران خان نے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ وزیر اعظم نے بل گیٹس کو ملک میں انسداد پولیو مہم اور کورونا چیلنجز سے نمٹنے کیلئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے بل کیٹس فاونڈیشن کی پسماندہ لوگوں کی معاشی ترقی کے اقدامات کو سراہا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ کورونا وبا میں بھی انسداد پولیو مہم زور و شور سے جاری ہے۔ رواں سال پولیو مہم میں 3 کروڑ 30 لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے انسداد پولیو کے لئے پاکستان کیساتھ تعاون پر شکریہ ادا کیا۔