Friday, April 19, 2024

آصف زرداری اور پرویز الہی کی ملاقات چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش ہے ، فردوس عاشق اعوان

آصف زرداری اور پرویز الہی کی ملاقات چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش ہے ، فردوس عاشق اعوان
June 23, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) فردوس عاشق اعوان نے آصف زرداری اور پرویزالہی کی ملاقات میں ردعمل دیتے ہوئے کہا آصف زرداری اور پرویزالہی کی ملاقات چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والے ملاقات کی منفی تشریح اپنے ناتمام ارمانوں کی تسکین کے لیے کر رہے ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں حکومت نے اپوزیشن کو ہر محاذ پر شکست دی۔ اب بھی اپوزیشن کا تسلی بخش علاج کیا جائے گا۔