Saturday, April 20, 2024

پرویزالہٰی کی آصف علی زرداری سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پرویزالہٰی کی آصف علی زرداری سے ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
June 22, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی کی آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے چودھری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔

پرویز الہٰی کا کہنا تھا انہوں نے پنجاب میں سینیٹ کے بلامقابلہ انتخاب میں تعاون پر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں تو زرداری صاحب سے ملنے کراچی جانا چاہتا تھا، لیکن انہوں نے کہا کہ میں لاہور آؤں گا تو انشاء اللہ ملاقات ہو گی۔