Friday, March 29, 2024

شوگرملز کیس، شہبازشریف کی ایف آئی اے پیشی، سوالات کے اطمینان بخش جواب نہ دے سکے

شوگرملز کیس، شہبازشریف کی ایف آئی اے پیشی، سوالات کے اطمینان بخش جواب نہ دے سکے
June 22, 2021

لاہور (92 نیوز) شوگرملز کیس میں 25 ارب روپے فراڈ کے الزام میں شہبازشریف کی ایف آئی اے میں پیشی ہوئی۔ سوالات کے اطمینان بخش جواب نہ دے سکے۔

شوگرملز کیس میں 25 ارب روپے فراڈ کے الزام میں شہبازشریف ایف آئی اے میں پیش ہوئے، 45 منٹ تک ایف آئی اے کی ٹیم کے سوالوں کے جوابات دیئے۔

ذرائع کے مطابق شہبازشریف 20 سوالوں میں سے صرف 4 کے جواب دے سکے، شہبازشریف کے جوابات کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم نے دوبارہ طلب کرنے کا فیصلہ کیا۔

شہبازشریف، حمزہ وسلمان شہباز کیخلاف 25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی انکوائری میں ذاتی ملازمین کے نام بھی شامل ہیں۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق منی لانڈرنگ میں شوگرملز کے 20 ملازمین کے بینک اکاؤنٹس استعمال کیے گئے۔