Friday, March 29, 2024

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کا دورہ پاکستان، جنرل ندیم رضا سے ملاقات

کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کا دورہ پاکستان، جنرل ندیم رضا سے ملاقات
June 22, 2021

راولپنڈی (92 نیوز) کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ دورہ پاکستان پر ہیں، چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ پیشہ ورانہ امور، سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق کینیا کے چیف آف ڈیفنس فورسز جنرل رابرٹ کریوکی کیبوچی کو گارڈ آف آنرز بھی پیش کیا گیا۔