Friday, April 26, 2024

الیکشن کمیشن جیسے ادارے سیاست کیلئے نہیں ہیں، فواد چودھری

الیکشن کمیشن جیسے ادارے سیاست کیلئے نہیں ہیں، فواد چودھری
June 22, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری الیکشن کمیشن پر برس پڑے، کہتے ہیں کہ، الیکشن کمیشن جیسے ادارے سیاست کیلئے نہیں ہیں۔

منگل کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا، انتخابی طریقہ کار طے کرنا سیاسی قیادت کا کام ہے، الیکشن کمیشن پارلیمنٹ پر سوال نہیں اٹھا سکتا۔

اُن کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ طے کرے گی کیا چیز آئین سے متصادم ہے۔ الیکشن کمیشن ووٹنگ مشین کیلئے کردار ادا کرے۔ اپوزیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق نہیں دینا چاہتی۔

فواد چودھری بولے کہ، مریم نواز،فضل الرحمن کو اسٹیک ہولڈر نہیں سمجھتے، جن جماعتوں کی اسمبلی میں نمائندگی ہے وہ الیکٹرول ووٹنگ پر بات کریں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا، ایک ہزار ارب روپے اوورسیز پاکستنانیوں کی جانب سے بھیجنا وزیر اعظم پر اعتماد ہے۔ اسلم خان پی آئی اے کے نئے چیئرمین ہونگے۔