Wednesday, April 24, 2024

وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، شہباز گل

وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ، شہباز گل
June 22, 2021

کراچی (92 نیوز) معاون خصوصی شہبازگل کا کہنا ہے وفاقی حکومت سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی۔

شہباز گل نے گورنرہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پنجاب حکومت نے اپنے ٹیکس اہداف پورے کیے لیکن سندھ  حکومت اپنا ٹیکس ہدف حاصل نہیں کر سکی۔ جوحال انہوں نے کیا ہے اس طرح تو ڈاکو چور بھی ملک کو نہیں لوٹتے۔ بلاول بھٹو سندھ میں وفاق کو مس کر رہےہیں تو پہلے اپنی نااہلی تسلیم کرتے ہوئے درخواست دیں۔ وفاق سندھ کو ٹیک اوور کر لے گا اور کام بھی کروا دے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ سندھ کے اسپتالوں میں گدھے بندھے ہوئے ہیں۔ اسکول بند ہیں۔ ایک سو پچپن ارب کی اسکیمیں دیں اور سو ارب خرچ کئے۔ ایک سو بتیس ارب ہیلتھ کے لئے رکھے گئے لیکن کتے کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے۔  انہوں نے سوال کیا کہ سندھ کا پیسہ سندھ کے عوام پر کیوں نہیں لگایا جاتا۔ آیان علی ایکسپریس خالی بیگ اتی اور بھرے ہوئے بیگ لے جاتی تھی۔

وزاعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ سندھ میں جاگیرداروں سے زرعی ٹیکس صرف اکسٹھ کروڑ جمع کیا جبکہ صرف کراچی میں  ٹریفک چالان کی مدد میں پچیاسی کروڑ روپے جمع ہوئے۔

شہباز گل نے کہا کہ ویکسین خریدنے کی اجازت نہ دینے کی بات جھوٹ ہے۔ سندھ کو کورونا ویکسین خریدنے کی پوری اجازت ہے۔