Friday, April 26, 2024

اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طورپرمضبوط ہو، وزیراعلیٰ عثمان بزدار

اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طورپرمضبوط ہو، وزیراعلیٰ عثمان بزدار
June 21, 2021

لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ارکان پنجاب اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتیں ہوئیں، عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ بہترین اور متوازن بجٹ پر اپوزیشن کی بوکھلاہٹ سب کے سامنے عیاں ہے، اپوزیشن نہیں چاہتی کہ پاکستان معاشی طورپرمضبوط ہو۔

عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ احتجاجی سیاست ملک اور قوم دونوں کیلئے نقصان دہ ہے۔

گجرات سے تعلق رکھنے والے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی۔

عثمان بزدار نے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہم اتحادیوں کو فیصلہ سازی میں شریک کرتے ہیں، ملاقات کرنے والوں میں چودھری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، میاں محمد اختر حیات او رمحمدارشد چودھری شامل تھے۔

خواجہ محمد داؤد سلیمانی نے سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن جتنا مرضی شور مچائے، حکومت مدت پوری کرے گی۔