وزیراعظم سے چیئرمین پی سی بی کی ملاقات، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے اُمور پر گفتگو
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ملاقات کی، ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل کرکٹ کے اُمور پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعظم عمران خان اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے درمیان ملک میں کرکٹ کی بہتری اور لیگ کرکٹ کے فروغ کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوگئی۔