Friday, April 19, 2024

حکومت کی بجٹ پر تعریف اور اپوزیشن کی تنقید پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، راجہ پرویز اشرف

حکومت کی بجٹ پر تعریف اور اپوزیشن کی تنقید پارلیمانی نظام کا حصہ ہے، راجہ پرویز اشرف
June 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پیپلزپارٹی کے رہنماء راجہ پرویز اشرف کہتے ہیں کہ، حکومت کی بجٹ پر تعریف اور اپوزیشن کی تنقید پارلیمانی نظام کا حصہ ہے۔

پی پی رہنماء راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا، قانون بناتے ہوئے ہمیں بلڈ وز کرینگے تو شور شرابہ ہوگا۔ آپ تو پہلے دن کام کرنے کی بجائے اپوزیشن سے دست و گریباں تھے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، ہر ناکامی پر اپوزیشن کو چور ڈاکو کہا گیا آج بھی وہی رویہ ہے۔ کیا پانچ سال اپوزیشن پر الزامات لگانے کیلئے حکومت بنائی گئی۔