Thursday, April 25, 2024

نا اہل لوگوں کو بٹھا کر پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی ، مولانا فضل الرحمٰن

نا اہل لوگوں کو بٹھا کر پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی ، مولانا فضل الرحمٰن
June 20, 2021

پشاور (92 نیوز) پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے نا اہل لوگوں کو بٹھا کر پارلیمنٹ کی بے توقیری کی گئی۔

مولانا فضل الرحمٰن پشاور پہنچے تو پی ٹی آئی حکومت کو نشانے پر رکھا۔ کہنے لگے بجٹ جھوٹ کا پلندہ تھا جس پر پردہ ڈالنے کے لئے ہلڑ بازی کی گئی۔ قومی اسمبلی سے ہنگامہ آرائی بلوچستان پہنچی۔ بلوچستان میں بکتر بند گاڑیوں کے ذریعے اسمبلی ہال کے دروازے توڑے گئے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کے خلاف تحریک جاری رہے گی۔ 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کا بڑا جلسہ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی کے جانے سے پی ڈی ایم کی صحت پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔

مولانا فضل الرحمٰن نے ای ووٹنگ اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے پر بھی سخت تنقید کی۔ کہنے لگے ای ووٹنگ کے ذریعے انتخابات کو مشکوک بنایا جارہا ہے ۔ ان کا موقف تھا کہ جب بیرون ممالک الیکشن مہم چلائی نہیں جا سکے گی تو دھاندلی کا راستہ ہموار ہو گا۔