Thursday, April 25, 2024

یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 47 افراد ہلاک

یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں میں جھڑپیں، 47 افراد ہلاک
June 20, 2021

معارب (92 نیوز) یمن میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں میں شدید جھڑپیں میں 47 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسٹریٹجک شہر معارب پر قبضے کیلئے فریقین میں شدید لڑائی جاری ہے، ہلاک افراد میں حکومتی فورسز کے 16 اہلکار شامل ہیں۔

حوثی باغی شہر اور گردونواح میں واقع تیل کے کنوؤں پر قبضے کیلئے کوشاں ہیں، معارب کے قبضے کی لڑائی سفارتی کوششوں میں ناکامی کے بعد دوبارہ شروع ہوئی ہے۔