Saturday, April 20, 2024

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد خطے میں امن کا بوجھ اکیلے پاکستان پر نہیں ڈالا جاسکتا، شاہ محمود

افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد خطے میں امن کا بوجھ اکیلے پاکستان پر نہیں ڈالا جاسکتا، شاہ محمود
June 20, 2021

انقرہ (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود کا کہنا ہے کہ، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد خطے میں امن کی ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان پر نہیں ڈالا جاسکتا۔

شاہ محمود نے ترک نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ، افغان مسئلے پر خطے میں موجود دیگر ممالک کو بھی کردار نبھانا ہوگا۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ، کشمیر جیسے مسائل جنوبی ایشیا میں ترقی اور استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں۔