Friday, April 26, 2024

اسد عمر نے کورونا ویکسین کی 15 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچنے کی خوشخبری سنا دی

اسد عمر نے کورونا ویکسین کی 15 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچنے کی خوشخبری سنا دی
June 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اسد عمر نے کورونا ویکسین کی 15 لاکھ ڈوزز آج پاکستان پہنچنے کی خوشخبری سنا دی۔

اسد عمر نے ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ، اگلے 10 روز میں ویکسین کی مزید 50 لاکھ ڈوزز پاکستان آئیں گی۔

اُنہوں نے لکھا کہ گزشتہ ہفتے 23 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کی گئی، جو ایک دن میں 3 لاکھ 32 ہزار 877 افراد کی شرح بنتی ہے۔

سربراہ این سی او سی آئندہ ہفتے ویکسی نیشن کا نیا ریکارڈ بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔