Wednesday, April 24, 2024

پی ایس ایل سکس، اسلام آباد یونائیٹڈ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست

پی ایس ایل سکس، اسلام آباد یونائیٹڈ کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست
June 20, 2021

ابوظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے 150 رنز کاہدف دو گیندیں قبل حاصل کیا، شاداب خان 35 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے آخری لیگ میچ بھی جیت لیا، دلچسپ مقابلے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔

150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 39 رنز کا آغاز ملا، محمد اخلاق 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، 58 رنز کے مجموعی اسکور پر عمر امین بھی 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

کپتان شاداب خان نے 35 رنز کی اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کا اسکور 92 رنز تک پہنچا دیا، حسین طلعت نے 34 اور آصف علی نے 25 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کی پوزیشن مستحکم بنائی، تاہم دونوں کے آؤٹ ہونے پر ملتان سلطانز کے باؤلرز نے کم بیک کرتے ہوئے اسلام آباد کے بلے بازوں کو کافی پریشان کیا، سنسنی خیز مقابلے کے بعد دو گیندیں قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے ہدف حاصل کیا۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں 149 رنز بنائے، شان مسعود 59 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے محمد وسیم نے چار وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔