Thursday, April 25, 2024

شہباز شریف کا بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال

شہباز شریف کا بلاول بھٹو اور فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ، انتخابی اصلاحات پر تفصیلی تبادلہ خیال
June 19, 2021

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

شہباز شریف، بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن نے انتخابی اصلاحات کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اے پی سی بلانے پر مشاورت کی۔

اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔