Friday, April 26, 2024

ایکسپوسنٹر میں ویکسین لگانے کا عمل بند، شہری دروازے توڑ کر اندر داخل

ایکسپوسنٹر میں ویکسین لگانے کا عمل بند، شہری دروازے توڑ کر اندر داخل
June 19, 2021

لاہور (92 نیوز) صوبے میں ویکسین لگانے کے سب سے بڑے مرکز ایکسپوسنٹر میں ویکسین لگانے کا عمل بند ہوگیا۔ شہریوں کی دھکم پیل، دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں کہ صرف ایسٹرازینیکا ختم ہوئی ہے۔

صوبے میں ویکسین لگانے کے سب سے بڑے مرکز ایکسپوسنٹر میں ویکسین لگانے کاعمل بند ہونے پر شہری ایکسپو سینٹر کے دروازے توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔

انتظامیہ کے ساتھ دھکم پیل کرتے رہے، بدنظمی کے باعث ایکسپوسنٹرمیں ویکسین لگانے کا عمل روک دیا گیا۔ منتظمین نے مؤقف اختیارکیا کہ ویکسین ختم ہوچکی جلدنئی کھیپ آجائے گی۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ہم صبح سے کھڑے ہیں لیکن ویکسین نہیں لگائی جار رہی۔

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے 92 نیوز سے بات چیت میں کہا کہ صرف ایسٹرازینیکا ختم ہوئی ہے، باقی کسی ویکسین کی کمی نہیں۔

ادھر ویکسین کاعمل روکے جانے پر شہریوں نے مایوس ہو کر ایکسپوسنٹر سے واپس جانا شروع کردیا۔