Saturday, April 27, 2024

ہم خزانے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکے، شیخ رشید

ہم خزانے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکے، شیخ رشید
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کہتے ہیں کہ، ہم خزانے کے حالات ٹھیک نہیں کر سکے۔

شیخ رشید قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے بولے، ماضی میں مہنگی بجلی کے معاہدے ہوئے، بجلی سستی ہو جائے تو سب کچھ سستا ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ، آئی ایم ایف کے پاس سب جاتے ہیں، حکومت کے تین سال کے بعد الیکشن مہم شروع ہو جاتی ہے، سب جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر بات کرنا چاہیے۔ قومی اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ پڑھے لکھے لوگوں کا کام نہیں۔

وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ، عمران خان کے دور میں تمام ویزے آن لائن ہو گئے ہیں، آن لائن سے لوگوں کو ویزے کے معاملے پر دھکے نہیں کھانے پڑتے۔ کہا کہ دوہزار، اکیس سو روپے فیس ادا کرکے پاسپورٹ آپ کو مل سکتا ہے۔ تمام ڈسٹرکٹس میں نادرا آفس کھل رہے ہیں۔