Wednesday, April 24, 2024

حکومت الیکشن چرانے کیلئے تمام اختیار اپنے پاس لے گئی، احسن اقبال

حکومت الیکشن چرانے کیلئے تمام اختیار اپنے پاس لے گئی، احسن اقبال
June 19, 2021

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا، حکومت الیکشن چرانے کیلئے تمام اختیار اپنے پاس لے گئی ہے۔

ہفتہ کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا، 219 شق الیکشن کمیشن کو آئینی دائرہ کار دیتا ہےلاہور:الیکشن چورانے کے لیے تمام اختیار اپنے پاس لے گئی ہےلاہور:ان نے اپوزپشن تو کیا الیکشن کمیشن سے بھی بات نہیں کی، اگر اس اتنخابی پیکج کو مانا جائے تو آنے والے الیکشن میں دھاندلی ہوگی۔

اُنہوں نے کہا، تحریک انصاف کا انتخابی پیکیج صرف دھاندلی کا پیکیج ہے، حکمران آئین کے ساتھ کھلواڑ کر رہے ہیں، عمران نیازی صاحب نے 13 ہزار ارب کے قرض اپنی نالائقی چھپانے کیلئے لیے۔

اُن کا کہنا تھا کہ، بلوچستان اسمبلی میں جو تشدد ہوا اس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، اس سے پہلے جو قومی اسمبلی میں ہوا ہماری دنیا میں جگ ہنسائی ہوئی۔ ایف بی آر کو دینے سے اس ادارے میں کرپشن بڑھے گی۔

لیگی رہنماء بولے کہ، اب پی ڈی ایم کی آٹھ جماعتیں آپس میں ہم آہنگی رکھتی ہیں، پی پی کہہ چکی ہے کہ اس کی راہیں پی ڈی ایم سے جدا ہیں۔ شہباز شریف نے کہا تھا کہ ہم مل کر اس ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ، اس بجٹ سے مہنگائی کا طوفان آئے گا۔