Friday, April 19, 2024

انتخابی اصلاحات پر اعتراضات، الیکشن کمیشن نے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا

انتخابی اصلاحات پر اعتراضات، الیکشن کمیشن نے حکومت کو تحریری طور پر آگاہ کردیا
June 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے حکومت کو انتخابی اصلاحات پر اعتراضات سے تحریری طور پر آگاہ کردیا۔

قومی اسمبلی سے منظور الیکشن ایکٹ کی کئی شقیں اور آبادی کے بجائے ووٹرز پر حلقہ بندیوں کی تجویز بھی آئین سے متصادم قرار دیدی۔

خط کے متن کے مطابق سینیٹ الیکشنز سیکرٹ کے بجائے اوپن ووٹنگ آئین اور سپریم کورٹ کی رائے کے خلاف ہے۔ ووٹرز لسٹوں کا اختیار آئین کے مطابق الیکشن کمیشن کا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ترامیم کا معاملہ وزیر اعظم کے نوٹس میں لانے کا مطالبہ کردیا، مجوزہ الیکشن ایکٹ کی 13 شقیں آئین سے متصادم قرار دیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کانٹریکٹ لینے اور انتخابات تک خدمات انجام دینے سے معذرت کرلی۔تحریری