Wednesday, May 8, 2024

احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو چکا ہے ، رانا ثنااللہ

احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو چکا ہے ، رانا ثنااللہ
June 19, 2021

لاہور (92 نیوز) رہنما مسلم لیگ ن رانا ثنااللہ کا کہنا ہے احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو چکا ہے۔

انسداد منشیات عدالت میں لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کیخلاف منشیات اسمگلنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے ایک بار پھر حکومت کو نشانے پر رکھ لیا۔ بولے ملکی حالات خراب کرنے کیلئے ڈرامہ 2014 میں کینٹینر سے شروع ہوا۔ احتساب کا ڈرامہ پوری دنیا میں ذلیل و خوار ہو چکا ، نیب سے کچھ نہ ہوا تو ایف آئی اے کو پیچھے لگا دیا گیا۔

انکا مزید کہنا تھا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ بھی زیادتی ہوئی۔ ساری دنیا کے سامنے ہیں کہ حکومت نے جہانگیر ترین کو این آر او دیدیا ہے۔

ادھر عدالت میں جج کی عدم تعنیاتی کے باعث رانا ثناءاللہ کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہو سکی اور کیس کی سماعت 31 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔