Saturday, April 27, 2024

پی ایس ایل سکس ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دے دی

پی ایس ایل سکس ، ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 80 رنز سے شکست دے دی
June 19, 2021

ابو ظہبی (92 نیوز) پی ایس ایل سکس میں لاہور قلندرز کو مسلسل چوتھی شکست ہو گئی۔ ملتان سلطانز نے 80 رنز سے ہرا دیا۔

لاہور کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ہو گئی۔ کوئی بھی بلے باز کریز پر جم کر نہ کھیل سکا۔ 170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں لاہور کی ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار نظر آئی  اور صرف  52 رنز پر ہی  آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ محمد حفیظ 14، فخر زمان اور آغا سلمان 13، 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔

جیمز فالکنر نے 22 رنز کی اننگز کھیل کر کچھ مزاحمت دکھائی لیکن لاہور کی پوری ٹیم 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ملتان سلطانز کی جانب سے شاہنواز دہانی  نے چار اور عمران خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ بیس اوورز میں 169 رنز بنائے۔ ملتان کی جانب سے صہیب مقصود  60 رنز بنا کرنمایاں رہے۔ سہیل تنویر نے 9 گیندوں پر 26 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔ سہیل تنویر نے آخری اوور میں حارث رؤف کو 24 رنز دے مارے۔

شاندار باؤلنگ کرنے پر ملتان سلطانز کے شاہنواز دہانی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔