Saturday, April 27, 2024

سندھ میں کہیں بھی ترقی نظرنہیں آتی، شبلی فراز

سندھ میں کہیں بھی ترقی نظرنہیں آتی، شبلی فراز
June 18, 2021

کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر شبلی فراز کہتے ہیں کہ، سندھ میں کہیں بھی ترقی نظرنہیں آتی۔

انہوں نے ایک اجلاس میں کہا، تعلیمی اداروں اورصحت کے مراکز کا براحال ہے۔ بلاول بھٹوکی سیلفیاں بھی دیکھی ہیں۔ ہزاروں ارب خرچ ہوتے ہیں نظرکچھ نہیں آرہا۔

اُن کا کہنا تھا کہ،وفاقی حکومت کام کرنا چاہتی ہے لیکن پیپلزپارٹی کی حکومت کام کرنے نہیں دے رہی۔ کے فوراور ٹرانسپورٹ کے منصوبے مکمل نہیں کرنے دیئے جا رہے۔

وفاقی وزیر بولے کہ، قومی اسمبلی میں جوکچھ ہوا،وہ نوےکی دہائی سےدیکھتےآرہے ہیں۔ ایک پارٹی کی لیڈرشپ کو بچانے کے لیے ایوان کو ہائی جیک کرنا مناسب نہیں۔ مزید کہا کہ، اپوزیشن میں ٹرانپیرنسی اور اہلیت کا فقدان ہے۔