Thursday, April 18, 2024

اسپیکر پرویزالہٰی نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے قانون پرعملدرآمد نہ ہونے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں

اسپیکر پرویزالہٰی نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے قانون پرعملدرآمد نہ ہونے کی تحریری وجوہات طلب کرلیں
June 18, 2021

لاہور (92 نیوز) اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی نے ریسکیو ون ون ٹو ٹو کے قانون پرعملدرآمد نہ ہونے کی تحریری وجوہات طلب کرلی ہیں۔

اسپیکرچودھری پرویزالہٰی کی سربراہی میں ریسکیوون ون ٹوٹو کے قانون پرعملدرآمد کے سلسلے میں کمیٹی روم میں اسپیشل کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔

اسپیکر نے ہدایت کی کہ اس قانون پرعمل درآمد دنہ ہونے کی وجوہات آئندہ میٹنگ میں تحریری طور پر پیش کی جائیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ایس این جی اے ڈی، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، سیکرٹری قانون، سیکرٹری ریگولیشن، سیکرٹری آئی اینڈ سی سے1122  کے قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کی تحریری وضاحت طلب کی جائے گی۔