Friday, April 26, 2024

یورو کپ میں بیلجیئم، ہالینڈ اور یوکرائن کی فتوحات، کوپا امریکا کپ میں برازیل کی جیت

یورو کپ میں بیلجیئم، ہالینڈ اور یوکرائن کی فتوحات، کوپا امریکا کپ میں برازیل کی جیت
June 18, 2021

لندن (92 نیوز) یورو کپ میں بیلجیئم، ہالینڈ اور یوکرائن نے اپنے اپنے میچوں میں کامیابی حاصل کر لی جبکہ کوپا امریکا کپ میں برازیل نے ایونٹ میں مسلسل دوسرا میچ جیت لیا۔

دنیا بھر میں فٹبال کے ایکشن سے بھرپو ر مقابلے جاری ہیں، کوپا امریکا کپ میں برازیل نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی۔ برازیل نے گروپ اے کے میچ میں پیرو کو چار صفر سے شکست دے دی۔

برازیل کی طرف سے نیمار، ایلکس سینڈرو، ایورٹن ریبیریو اور ریچلسن نے ایک ایک گول کیا۔

یورو کپ میں بیلجیئم نے ڈنمار ک کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔ میچ میں کھلاڑیوں اور شائقین نے ڈنمارک کے اسپتال میں زیر علاج پلئیر کرسچیئن ایرکسن کو تالیاں بجا کر خراج تحسین بھی پیش کیا۔

یورو کپ کے گروپ سی کے میچ میں ہالینڈ آسٹریا کو دو صفر سے ہرا کر لاسٹ 16 میں پہنچ گیا، ہالینڈ کے ڈی پے اور ڈمفرائیز نے ایک ایک گول کیا۔

بخاراسٹ میں یوروپئین فٹبال کے میچ میں یوکرائن نے شمالی مقدونیہ کو دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔ مقدونیہ کا یورو کپ میں ڈیبیو میچ تھا۔